اسلام آباد ، ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
جمعرات 1 جنوری 2015 20:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کا مزید ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جمعرات کے روز ذکی الرحمن لکھوی کو دوزروہ جسمانی ریمانڈ کے بعد کیس کی تحقیقات کے لیے پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش کیا گیا اور تھانہ گولٹرہ پولیس کی جانب سے ملزم کامذید جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے عدالت سے استدعاء کی گئی ۔
پولیس نے ملز م ذکی الرحمن کو سخت پولیس اور رینجر کے پہرے میں عدالت میں پیش کیا اورعدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد ملزم مزید ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔(جاری ہے)
بمبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت سے ضمانت منطور ہوئی تھی اور حکومت نے رہائی کے بعد ملزم کے ایک ماہ کے نظر بند ی کے احکامات جاری کیے تھے۔
بعد میں ملزم کے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ذریعہ سے ایک ماہ کی نظربندی کی چیلنج کیا گیاتھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم کی ایک ماہ کی نظربندی کے نوٹیفکشن کو معطل کرتے ہوئے 10 لاکھ مچلکوں کے عوض رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔ پولیس نے ذکی الرحمن لکھوی کی ایک شہری کے اغواء کے مقدمہ میں دوبارہ گرفتار کیا گیااور ضلعی عدالت سے ملزم کا دوروزہ جسمانی ریمانڈبھی لیاگیا تھا ۔ درخواست گزار کے وکیل نے ملزم کی رہائی کے لیے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کررکھاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.