الیکشن ٹربیونل کے کسی عبوری فیصلے کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا‘ سپریم کورٹ،
(ن) لیگ کے تین اراکین اسمبلی کی الیکشن ٹربیونل میں زیرسماعت انتخابی عذرداریوں کے حوالے سے دائر درخواستیں مسترد
جمعرات 1 جنوری 2015 21:11
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے تین اراکین اسمبلی کی طرف سے الیکشن ٹربیونل میں زیرسماعت انتخابی عذرداریوں کے حوالے سے دائر درخواستیں مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے کسی عبوری فیصلے کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز احمد چوہدری پر مشتمل بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے دو اراکین قومی اسمبلی ملک ریاض ، ملک سیف الملوک کھوکھر اور رکن پنجاب اسمبلی محسن لطیف کی دائر درخواستوں کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم ملک ان کاموقف سنے بغیر عبوری حکم جاری کررہے ہیں اور انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر فیصلے صادر کئے جارہے ہیں ۔
استدعا ہے کہ انتخابی عذرداریوں کو کسی اور الیکشن ٹربیونل کے پاس منتقل کیا جائے ۔ سپریم کورٹ کے فاضل بنچ نے قرار دیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے کسی عبوری فیصلے کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا،انتخابی عذر داری پر الیکشن ٹربیونل کے تفصیلی فیصلے کو چیلنج کیا جاسکتا ہے۔مذکورہ درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ بندی کا مطالبہ: پرامن مظاہرین پر جبر انسانی حقوق کی خلاف ورزی، ماہرین
-
رفح میں بڑھتی اسرائیلی فوجی سرگرمیوں پر گوتیرش کو تشویش
-
خواجہ آصف کو میرے دادا کے بھائی کی سفارش پر بینک میں نوکری ملی تھی
-
اندرون ملک مہاجرت پر مجبور لوگوں کی تعداد ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ
-
سیکورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
پنجاب حکومت ہتک عزت بل“جبکہ وفاقی حکومت ”پیکا ترمیمی ایکٹ“ آزادیوں کے خلاف قراردیتے ہوئے مستردکردیا
-
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ”ہتک عزت“بل کی مذمت‘لاہور کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
-
لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری ‘سیکرٹری زاہد عابد اور گورننگ باڈی نے پنجاب حکومت کا”ہتک عزت بل“مسترد کردیا
-
ہمارے معززجج کے خلاف سوشل میڈیا پرکمپئین چلایا گیا، سیٹنگ جج کے وہ معلومات پبلک کئے گئے جو کوئی عام بندہ نہیں نکال سکتا،
-
کےالیکٹرک نے پھر بجلی فی یونٹ 18.86روپے بڑھانے کی سفارش کردی ہے
-
ایک مخصوص طبقے کو مکمل طورپرکلین چیٹ دینے کیلئے عالمی طاقتوں کی مدد سے ایک فرمائشی پروگرام ترتیب دے دیاگیاہے، سینیٹرفیصل واڈا کا انکشاف
-
اس معاملے کا پہلا پہلو یہ ہے کہ خط کے مندرجات میں جج صاحب نے خود فرمایا ہے کہ موصول ہونے والا پیغام کسی بھی طرح سے انصاف کے حصول میں مداخلت نہیں تھی،اٹارنی جنرل آف پاکستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.