این ٹی ڈی سی نے واپڈا انٹریونٹ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ 2014-15جیت لیا
جمعرات 1 جنوری 2015 21:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی ایل) کی ٹیم نے واپڈا انٹر یونٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 163پوائنٹس کے ساتھ جیت لیا ۔سات روزہ ٹورنامنٹ این ٹی ڈی سی کے زیر اہتمام واپڈا ٹاؤن بیڈمنٹن ہال لاہورمیں منعقد ہوا۔ٹورنامنٹ میں ملک بھرسے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اورہائیڈل کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
این ٹی ڈی سی کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں اورخواتین کے سنگل اور ڈبل مقابلے واضح برتری سے جیتے ۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 79پوائنٹس حاصل کیے جبکہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)کی ٹیم صرف 70پوائنٹس حاصل کرسکی ۔ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی کے اویس زاہد نے مردوں کے سنگل مقابلوں میں لیسکو کے حاشر بشیرکو ہرایا اور خواتین مقابلوں میں این ٹی ڈی سی ایل کی فرزانہ نے فیسکو کو پچھاڑ دیا ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
-
چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاک بھارت ٹاکرے کے مقام پر پچ کی تنصیب جاری
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان
-
محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ،ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا
-
پی سی بی میں نئے چیف کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ، اشتہار دیدیا گیا
-
نجم سیٹھی کا ایف آئی اے کے پی سی بی کی خاتون عہدیدار کیساتھ نامناسب رویے پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.