چین کا ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز

بدھ 6 اگست 2025 16:32

چین کا ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) چین نے ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے اپنے گروپ سی کے ابتدائی میچ میں میزبان سعودی عرب کو شکست دے کر فاتحانہ آغازکر دیا۔ چین کی ٹیم نےایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں سعودی عرب کی ٹیم کو 1-3 سیٹس سے شکست دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی، جدہ میں کھیلے گئے ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے اپنے گروپ سی کے میچ میں چین اور میزبان سعودی عرب کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں چین کی ٹیم نے شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے حریف سعودی عرب کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 سیٹس سے نہ صرف شکست دے دی بلکہ ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے ے گروپ سی میں اپنی مہم کا فاتحانہ انداز میں آغاز کر دیا۔

چین کی فتح کا سکور 22-30، 21-23، 22-27 اور 23-13 رہا۔چین کی ٹیم ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں اپنے گروپ سی کا دوسرا میچ کل جمعرات کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ میں شامل 16 ٹیموں کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیاہے۔ٹورنامنٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز 13 اور 14 اگست کو کھیلے جائیں گے ،سیمی فائنلز 16 اگست کو جبکہ فائنل میچ 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ \932