اسد شفیق ڈائریکٹر حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر مقرر

حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں اعظم خان ہیڈ کوچ کی ذمے داری نبھائیں گے

بدھ 6 اگست 2025 14:37

اسد شفیق ڈائریکٹر حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر مقرر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو ڈائریکٹر حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کی ذمے داری سونپ دی گئی۔اسد شفیق قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد شفیق کراچی میں ڈائریکٹر حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کی اضافی ذمے داری نبھائیں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں اعظم خان ہیڈ کوچ کی ذمے داری نبھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :