سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل سے امریکی ریاست اوہائیو میں شروع ہوگا

بدھ 6 اگست 2025 14:37

سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل سے امریکی ریاست اوہائیو میں شروع ہوگا
سنسناٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل (جمعرات سی)امریکی ریاست اوہائیو میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس کی تیاریوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز، ویمنز ڈبلز، مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز مقابلوں کا یہ 97 واں ایڈیشن جبکہ مینز سنگلز مقابلوں کے لئے یہ 124 واں ایڈیشن ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے لئے بیلاروس کی ٹینس سٹار عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا کو ٹاپ سیڈقرار دیا گیا ہے جبکہ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے لئے اٹلی کے نامور ٹینس اور عالمی نمبر ون جینک سنر کو ٹاپ سیڈ قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

18 اگست تک جاری رہنے والاسنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آؤٹ ڈور ہارڈ کورٹس پر کھیلا جائے گا۔ یہ ایونٹ امریکا میں سنسناٹی کے شمالی مضافاتی علاقے میسن، اوہائیو میں لنڈنر فیملی ٹینس سینٹر میں کھیلاجائیگاجس کے مینز سنگلز مقابلوں میں اٹلی کے نامور ٹینس اور عالمی نمبر ون جینک سنر اپنے اعزاز کا دفاع کریں گیجبکہ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں بیلاروس کی ٹینس سٹار عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا ٹائٹل کی بقا کے لئے ایکشن میں ہوں گی۔

مینز سنگلز مقابلوں کے فاتح کھلاڑی کو 11تقریباً لاکھ 24 ہزار 380امریکی ڈالرز انعام دیا جائے گا جبکہ خواتین کے سنگلز مقابلوں کی فاتح کھلاڑی کو تقریباً 7 لاکھ 52ہزار 275 امریکی ڈالرز انعام دیا جائے گا۔ہارڈ کورٹ آئوٹ ڈورپر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ18 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :