پشاور،دیر میں میڈیکل کالج اور انجینئر نگ یونیورسٹی کے قیام کیلئے سینئرصوبائی وزیر عنایت اللہ خان کے صدار ت میں اجلا س

جمعرات 1 جنوری 2015 22:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) دیر میں میڈیکل کالج اور انجینئر نگ یونیورسٹی کے قیام کیلئے سینئرصوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان کے صدار ت میں اجلا س ہوا۔اجلا س میں صوبائی وزراء مظفر سید ، حبیب الرحمان ،ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ خان ، ممبران صوبائی اسمبلی محمد علی ، ملک بہر ام خان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ،انجینئر نگ یونیورسٹی و خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے نمائندوں ، محکمہ فنانس ،ہائر ایجوکیشن کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں دیر میں میڈیکل کالج اور انجینئر نگ یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں ہونے والے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس پراطمینان کااظہار کیاگیا ۔ اجلاس میں منتخب نمائندوں نے اپر دیر میں انجینئر نگ یونیورسٹی اور لوئیر دیر میں میڈیکل کالج کے قیام کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے کہا کہ میڈیکل کالج اور انجینئر نگ یونیورسٹی دیر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ااور اہم ضرور ت ہے جس پرموجودہ صوبائی حکومت نے سنجیدگی کے ساتھ عمل در آمد شروع کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دیر کی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیکل کالج اور انجینئر نگ یونیورسٹی کوجلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل کوبروئے کارلائیں گے ۔ ا نہوں نے کہاکہ میڈیکل کالج اور انجینئر نگ یونیورسٹی کے قیام سے ملاکنڈ ڈویژون کے تمام طلباء اور طالبات مسفید ہوں گے اور علاقہ ترقی کے راہ پرگامزن ہوگا بے روزگاری کے خاتمے میں بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔ا س موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کیے کہ 15 فروری تک میڈیکل کالج اور انجینئر نگ یونیورسٹی کے نقشہ اور رپورٹ تیار کر کے آئندہ اجلاس میں پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :