انجمن غلامان مصطفٰٰی کے زیر اہتمام بھکر شہر میں گلی گلی یارسول اللہ کی صدائیں،

مرکزی جلوس بارہ ربیع الاول مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ فریدیہ سے برآمد ہوگا

جمعرات 1 جنوری 2015 23:22

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) انجمن غلامان مصطفٰٰی کے زیر اہتمام بھکر شہر میں گلی گلی یارسول اللہ کی صدائیں مرکزی جلوس عید میلاد النبی بارہ ربیع الاول 4 جنوری بروز اتوار صبح 9.30 بجے مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ فریدیہ سے ہمیشہ کی طرح تزک و احتشام سے برآمد ہوگا مخدوم اہلسنت نقیب اتحاد بین المسلمین سرپرست تنظیمات اہلسنت جلوس کی قیادت فرمائیں گے مشائخ عظام علمائے کرام پیران ذی وقار ثناء خوانان رسول محتشم ، اہل سنت کی سرکردہ تنظیمات کے عہدیداران ہزاروں عاشقان رسول پاک ولادت پاک کے اس جلوس میں شامل ہوں گے مرکزی جلوس میں چھوٹے بڑے بہت سے جلوس شامل ہوں گے تھل اور کچے سے بھی جلوس شامل ہوں گے جن میں بھڑ رشید شاہ کاٹھانوالہ بستی راٹھیاں جھکڑ، اعوان کوٹ ، جہان خان ، چکوک اور دوسرے موضعوں سے آنے والے جلوس بھی شامل ہوں گے جلوس میں چمنی محلے ، فیضان مدینہ کے نزدیک سے محلہ کروڑیانوالہ ، محلہ قطب شاہ گڈولہ انجمن پاسبان حرم ، انجمن عاشقان مصطفیٰ ، مسجد شیرویہ اور شہر کے مختلف حصوں سے آنے والے جلوس بھی شامل ہوں گے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اندرون شہر کا گشت کرے گا مختلف مقامات پر علماء کرام جلوس سے آقا کریم کی ولادت پاک کے موضوع پر خطاب کریں گے جلوس میں اتحاد بین المسلمین کا شاندار مظاہرہ ہوگا مختلف مسالک کے لوگ خطاب فرمائیں گے جلوس جناح گیٹ پر مرکزی قیام کریگا جہاں ضلعی رہنما خطاب فرمائیں گے اور صلوة و سلام کا ورد کرتا ہوا 1.30 بجے جامعہ فریدیہ میں اختتام پذیر ہوگا جہاں ختم شریف ہوگا مخدوم حاجی سید عارف حسین قدوسی ملک و ملت امن وامان عظمت اسلام استحکام پاکستان اور اتحاد بین المسلمین کیلئے خصوصی دعا کریں گے آخر میں ہمیشہ کی طرح وسیع پیمانے پر لنگر مصطفوی غلامان مصطفیٰ میں تقسیم کیا جائے گا�

(جاری ہے)