پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ،۔ صدر کی ججز قافلے پر فائرنگ کی مذمت

جمعہ 2 اگست 2024 17:16

پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ،۔ صدر کی ججز قافلے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک میں ججوں کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں صدر مملکت نے فائرنگ میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت ، صبر جمیل کی دعا کی ۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ۔صدر مملکت نے حملے میں جانبحق سیکورٹی اہلکاروں کیلئے بلندی درجات کی دعا ء کی ۔