دختررسولؐ، خاتون جنت سیّدہ فاطمة الزھراؓکا یوم وصال 6 دسمبر کوعقیدت واحترام سے منایاجائے گا

جمعرات 5 دسمبر 2024 22:09

دختررسولؐ، خاتون جنت سیّدہ فاطمة الزھراؓکا یوم وصال 6 دسمبر کوعقیدت ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2024ء)دختر رسولؐ، خاتون جنت سیّدہ فاطمة الزھراؓکا یوم وصال 3جمادی الثانی بمطابق6دسمبر جمعة المبارک کوعقیدت واحترام سے منایاجائے گا اس سلسلے میںجہانیاں سمیت ملک بھر میں مساجد میں جمعة المبارک کے اجتماعات سے خطاب کے دوران علماء کرام،ذاکرین،خطیب اور مقررین خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہ ؓ کی حیات مبارکہ اوراسلام کی سربلندی کیلئے دی گئی قربانیوںاور سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے اورامام بارگاہوں میں مجالس عزا کا اہتمام کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

سیّدة النساء،خاتون جنت حضرت فاطمة الزھرا ؓحضور نبی کریم ؐ کی صاحبزادی تھیںآپ ؓ سیّدہ خدیجة الکبری ؓ کے بطن مبارک سے پیدا ہوئیںآپ ؓ کی شادی حضرت علی المرتضیٰ ؓ سے ہوئے آپ ؓ کے مشہور القاب زھرا،سیّد ة النساء،خاتون جنت اور بتول ؓ ہیں آپ جنت میں عورتوں کی سردار ہیں۔

متعلقہ عنوان :