تعلیمی بورڈوں کے انضمام یا ان کی تعداد گھٹانے کے بارے میں کوئی پالیسی زیر غور نہیں،ترجمان محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختونخوا

پیر 5 جنوری 2015 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کا بورڈوں کے انضمام یا ان کی تعداد گھٹانے کے بارے میں کوئی پالیسی اقدام زیر غور نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کے ایک ترجمان نے بعض اخبارات میں شائع شدہ خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ محکمہ ہذا کا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ تعلیمی بورڈز آپس میں ضم کرے کیونکہ صوبے میں آٹھ ثانوی تعلیمی بورڈز بطریق احسن کام کر رہے ہیں اور اس ضمن میں بورڈوں کے انضمام یا ان کی تعداد گھٹانے کے بارے میں کوئی پالیسی اقدام زیر غور نہیں تمام بورڈز اپنے اپنے دائرہ اختیار میں کام کریں گے۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے اس ضمن میں مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :