وزیرآباد ،چچا نے ننھیال آئی بھتیجی کو غیرت کے نام پر گولی مار کر قتل کر دیا
پیر 5 جنوری 2015 23:11
وزیرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) نواحی موضع ٹھٹھی ارائیاں میں چچا نے ننھیال آئی ہوئی اپنی بھتیجی کو غیرت کے نام پر گولی مار کر قتل کر دیا۔مرحومہ ڈیڑھ سال قبل پھوپھی زاد کے ساتھ شادی ہو ئی تھی۔ اس کا شوہر شادی کے بعد سے بیرون ملک مقیم ہے۔اہل علاقہ نے قاتل کو گھیرا ڈال کر پکڑ کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق20سالہ مسماةگلشن دختر غلام مصطفی ساکن پکھرے والی گجرات کی شادی ڈیڑھ سال قبل اس کے پھوپھی زاد مسمی چاند ساکن کڑیانوالہ کے ساتھ ہو ئی تھی۔
شادی کے بعد سے چاند بیرون ملک چلا گیا تھا۔گذشتہ روز گلشن اپنی خالہ سے ملنے کے لئے اپنے ننھیال محلہ رحیم پورہ وزیرآباد آ ئی ہوئی تھی۔ گلشن کا چچا غلام مجتبیٰ بھی رحیم پورہ آگیااور بھتیجی گلشن کو لے کر اس کی نانی کی قبر پر برائے فاتحہ خوانی لے گیا جہاں اس نے پستول نکال لیا اور اسے مارنے کی کوشش کی۔(جاری ہے)
پستول دیکھ کر گلشن بستی قدرت آباد کی جانب بھاگ کھڑی ہوئی لیکن چچا نے پیچھا کر کے اس کے سر میں گولی مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔
فائر کی آواز سن کر اہل محلہ جمع ہو گئے اور اس کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن غلام مجتبیٰ نے فائرنگ کرکے انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کی لیکن ایک نوجوان نے ہمت کی اور موقع پا کر اسے دبوچ لیا اور صدر پولیس کے حوالے کر دیا۔چچا نے بتایا کہ اس کی بھتیجی گلشن کا کردار درست نہ تھا۔ مقتولہ گلشن کے شوہر اور والد دونوں بیرون ملک مقیم ہیں۔ صدر پولیس وزیرآباد نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ مسماة گلشن کا قتل رواں سال کا غیرت کے نام پر یہ پہلا قتل ہے۔ گذشتہ سال غیرت کے نام پر 53قتل ہوئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.