کراچی: لانڈھی میں ملزمان کی فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار شہید، مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک
منگل 6 جنوری 2015 10:57
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء) کراچی کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں دو رینجرز اہلکار شہید ، ایک زخمی ہوگیا ، گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو مارے گئے ، ایک اہلکار شہید ، دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ شہر قائد میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔
لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے رینجرز پر گولیاں برسا دیں۔(جاری ہے)
فائرنگ کی زد میں آکر رینجرز اہلکار رخسار اور امیر حسن شہید ہو گئے۔ گولیاں لگنے سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوگیا ۔ رینجرز نے لانڈھی کے داخلی و خارجی راستے بند کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب چا رڈا کو گھر میں لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ تین فرار ہوگئے ۔ پولیس مقابلے میں ہیڈ کانسٹیبل پریل شہید ہو گیا جبکہ ایس ایچ او گلستان جوہر اعجاز راپر اور اے ایس آئی زخمی ہوئے۔ فرار ملزموں کی تلاش کے دوران آمنا سامنا ہونے پر فائرنگ کے تبادلے میں دو مفرور ملزم مارے گئے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.