عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقداما ت کیے جارہے ہیں‘ رانا بابر حسین
منگل 6 جنوری 2015 13:40
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ نالج پارک لاہور میں قائم ہونے والے پاکستان کے پہلے سٹیٹ آف دی آرٹ کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ اینڈ ریسرچ سینٹر میں غریب اورنادار مریضوں کا علاج مفت ہوگا، انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر سے مریضوں کو ایک چھت تلے جدید ترین طبی سہولتیں میسر آئیں گی،مفادعامہ کے اس منصوبے کی جلد سے جلد تکمیل کیلئے قومی جذبے اورمحنت سے کام کیا جائے ۔
کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں سٹیٹ آف دی آرٹ کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کیلئے بااختیار بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا گیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے گردے اور جگر کے امراض کے حوالے سے جدید طبی سہولتیں میسر آئیں گی۔(جاری ہے)
انسٹی ٹیوٹ کیلئے 50 ایکڑ قطعہ اراضی مختص کر کے حد بندی کردی گئی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ میں نرسنگ سکول اور ریسرچ سینٹر بھی بنے گا۔ پنجاب حکومت صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے ۔عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقداما ت کیے جارہے ہیں۔ صحت عامہ کی معیاری اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے صرف کیے جارہے ہیں ۔ کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ صحت عامہ کے شعبہ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ انسٹی ٹیوٹ میں بننے والا ہسپتال 750بستروں پر مشتمل ہوگا۔ انسٹی ٹیوٹ کے انتظامی معاملات کیلئے خودمختار بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
عازمین حج اپنے موبائل پر پاک حج موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرکے اس کی رہنمائی کے مطابق متعلقہ حاجی کیمپ سے رجوع کریں، وزارت مذہبی امور
-
فیصل آباد، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.