”اختلافات یا کچھ اور؟“
ایوان سے بلوں کی منظوری، وزیر دفاع ورد کرتے رہے، کوئی گرمجوشی نہ دکھائی
منگل 6 جنوری 2015 16:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف جو ان دنوں حکومتی ایوانوں میں ناراض وزیر یا گروپ بندی کے حامل کے طور پر جانے جاتے ہیں‘ آرمی ایکٹ میں ترامیم کے موقع پر اپنی جیب سے تسبیح نکال لی اور ورد کرنے میں مشغول ہوگئے۔ وہ وزیراعظم سے دو نشستیں چھوڑ کر تیسری نشست پر پہلی قطار میں موجود تھے۔
(جاری ہے)
ان کے اور وزیر داخلہ کے درمیان وفاقی وزیر اسحق ڈار بیٹھے تھے جوکہ وزیراعظم‘ وزیر داخلہ کیساتھ اکثر بات کرتے دکھائی دئیے تاہم آئینی ترامیم میں ووٹنگ کے عمل کے دوران وزیر دفاع کوئی زیادہ متحرک دکھائی نہ دئیے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے مشاورت عمل میں چوہدری نثار اور اسحق ڈار کو ہی رکھا جبکہ وزیر دفاع کسی ایک لمحے کیلئے بھی وزیراعظم کے پاس چل کر نہ گئے اور نہ ہی ان سے کسی قسم کی ہدایات لیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق وزیر دفاع کے حکومت کیساتھ بعض معاملات پر اختلافات موجود ہیں یہی وجہ تھی کہ وہ گذشتہ کچھ عرصہ میں اہم ترین اجلاسوں سے بھی غائب رہے جبکہ قومی اسمبلی کے اہم ترین اجلاس میں بھی وہ غیر فعال ہی دکھائی دئیے تاہم انہوں انہوں نے تسبیح کو اپنی تنہائی کا ساتھی بنائے رکھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.