18 جنوری کو اہلسنت والجماعت سرگودھا نوری گیٹ پر پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کریگی

منگل 6 جنوری 2015 17:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) 18 جنوری کو اہلسنت والجماعت سرگودھا نوری گیٹ پر پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کریگی ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 17 جنوری 2014ءء کو اہلسنت والجماعت سے تعلق رکھنے والے ضلع بھر کے اہم راہنما عبدالحمید اور انکے ساتھیوں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجہ میں دو افراد جانبحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے اہلسنت والجماعت پنجاب کے راہنما عبدالحمید کی جانب سے مقدمہ میں نامزد کئے جانیوالے ملزمان سے پوچھ گچھ نہ کرنے ‘ گرفتار نہ کرنے اور تفتیش پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جس پر پولیس کی طرف سے کسی قسم کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا جس پر اہلسنت والجماعت 18 جنوری کو نوری گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کریگی اور چوک کو چاروں اطراف سے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :