پاکستان پیرس میں دہشت گردی حملے کی مذمت کرتاہے،بھارتی الزمات بے بنیاد ہیں:تسنیم اسلم
جمعرات 8 جنوری 2015 13:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری2015ء) ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہاہے کہ پاکستان پیرس میں دہشت گردی کے حملے کی سخت مذمت کرتاہے اور بھارت کی کوئی کشتی لاپتہ نہیں ہے بلکہ بھارتی تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔تفصیلات کے مطابق تر جمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان پیرس میگزین کے دفاتر پر دہشت گردی حملے کی شدید مذمت کرتاہے اور دہشت گردی کے اس موقع پر فرانس کی عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کرتاہے ۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان پر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف اپنے عزم کے لیے بھارت کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمارے عزم بہت بلند ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ بھارت کی کوئی کشتی غائب نہیں ہے اور بھارت کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزمات بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت رینجرز کے دو جوانوں کی شہادت کے حقائق مسخ کرنے کے بجائے شفاف تحقیقات کرائے ۔ ان کا کہنا تھاکہ جان کیری جلد پاکستان کادورہ کریں گے لیکن حتمی تاریخوں کا ابھی اعلان نہیں کیا جاسکتا۔جان کیری اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے امور پر تبادکہ خیال کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.