خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی اور دیگرجرائم میں ملوث افغان مہاجرین کی تفصیلات اکھٹی کرنا شروع

جمعہ 9 جنوری 2015 19:03

خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی اور دیگرجرائم میں ملوث افغان مہاجرین ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی ، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث اور روپوش افغان مہاجرین کی تفصیلات اکھٹی کرنا شروع کر دی ہے تاکہ دہشت گردی میں ملوث افغان مہاجرین کے حوالے سے وفاقی حکومت کو فہرست ارسال کی جائے اورا نہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جا سکے خیبر پختونخوا پولیس کو دہشت گردی ، اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں افغا ن مہاجرین مطلوب ہیں ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے بعد یہ افغان مہاجرین باآسانی افغانستان فرار ہو جاتے ہیں ۔ اور خیبر پختونخوا پولیس کو ان کی گرفتاریوں کے حوالے سے مشکلات درپیش آ رہی ہے ۔ غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن کے پیش نظر ان افغان مہاجرین کی فہرستیں خیبر پختونخوا پولیس سے طلب کی گئی ہے ۔