عارف والا ، 3 روز ہ انسداد پولیومہم کے دوران 143363بچوں کو پولیو ویکسین گھر گھر پلانے کا عمل آج سے شروع ہوگیا

پیر 12 جنوری 2015 18:38

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء ) تحصیل بھر میں 3 روز ہ انسداد پولیومہم کے دوران 143363بچوں کو پولیو ویکسین گھر گھر پلانے کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تحصیل عارفوالا پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے 304ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ تحصیل بھر کی 30 یونین کونسلز میں سپروائزر آفیسر تعینات کیے گئے ہیں-59 ایر یاانچار ج اپنی خدمات سرانجام دے رہیں یہ تمام ٹیمیں گھر گھر۔ بس اسٹینڈ ۔ ریلوے اسٹیشن ۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال ۔ مین چوراہوں اور سکولوں میں بچوں کو پولیو کی ویکیسن پلانے میں مصروف عمل ہیں تین روزہ پولیو مہم 14جنوری جاری رہے گی ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ تحصیل عارفوا لا ڈاکٹر صغیراحمد چوہدری کی زیر نگرانی پولیو ویکسین پلائی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :