فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم کو پیرس ریلی میں شرکت سے روک دیا تھا
منگل 13 جنوری 2015 12:19
پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) فرانس کے صدر فرانسو اولاند نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو پیرس میں منعقدہ ریلی میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا ‘بنجمن نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر کے پیغام کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے ریلی میں شرکت کی۔
(جاری ہے)
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرانس کے صدر فرانسو اولاند کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو اتوار کو دہشت گردی کے خلاف نکالی جانے والی پیرس ریلی میں شرکت سے روکنے کے لئے دیئے جانے والے پیغام میں کہا تھا کہ بہتر ہے کہ آپ پیرس ریلی میں تشریف نہ لائے کیونکہ اس سے یہود مسلم تنازع بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ فرانسیسی صدر کے سلامتی امور کے مشیر کا کہنا تھا کہ امید ہے نیتن یاہو ہماری مشکلات کو سمجھیں گے جو ان کے فرانس آنے کی صورت میں ہوسکتی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق فرانس کا یہ پیغام موصول ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے اپنا دورہ پیرس منسوخ کردیا تھا تاہم بعد میں فیصلہ تبدیل کرکے ریلی میں شریک ہوگئے۔واضح رہے فرانس کے عوام کی اکثریت اسرائیل کے خلاف ہے اور اسرائیل کو فلسطینی تنازع میں جارح سمجھتی ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کے حق میں پیش کی گئی قرارداد کی فرانس نے بھی حمایت کی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.