برف کے پتلے بنانا غیر اسلامی قرار
منگل 13 جنوری 2015 14:19
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) سعودی عرب کے معروف عالم دین نے ’سنو مین‘(برفانی پتلا) بنانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے غیر اسلامی قرار دے دیا ہے جس سے ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ ایک مذہبی ویب سائٹ پر شیخ محمد صالح المنجد سے سوال کیا گیا کہ کیا باپ کو اپنے بیٹے کے لیے برفانی پتلا بنانے کی اجازت ہے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ برف سے پتلا بنانے کی اجازت نہیں چاہے و کھیل و تفریح کے لیے ہی کیوں نہ بنایا جائے۔
شیخ منجد نے نکتہ اعتراض پیش کرتے ہوئے کہا کہ برفانی پتلے سے دراصل انسان کی تصویر بنتی ہے جو سعودی سلطنت کی سخت اسلامی تشریحات کے تحت گناہ ہے۔ انہوں نے اپنے فیصلے میں تحریر کیا کہ خدا نے انسان کو درخت، کشتیاں، پھل، عمارتوں سمیت ہر وہ چیز بنانے کی اجازت دی ہے جو جاندار نہ ہو۔(جاری ہے)
اس فتوے کے بعد ٹوئٹر پر لوگوں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
ایک شخص کی جانب سے لگائی گئی تصویر میں عربی لباس میں ملبوس ایک شخص کو برف سے بنی دلہن کو بانہوں نے بھرتے ہوئے دیا گیا ہے۔ اس شخص نے لکھا کہ اس پابندی کی وجہ بغاوت کا خطرہ ہے۔ اسی طرح ایک اور شخص نے لکھا کہ اس ملک میں دو طرح کے لوگوں کی بھرمار ہے۔ پہلے وہ جو اپنی زندگی کے ہر معاملے میں فتوے کے منتظر رہتے ہیں جبکہ دوسرے وہ علما جو اپنے فتوؤں کے ذریعے دوسروں کی زندگی کے ہر معاملے میں مداخلت کرتے ہیں۔ تاہم جہاں ایک طرف اس فتوے کے مخالفت میں لوگ سرگرم ہیں تو دوسری جانب اس کے حق میں بھی کئی لوگ سامنے آئے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا کہ برفانی پتلا بنانا ہوس اور جنسی تسکین جیسے عوامل کو جنم دیتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.