برصغیر پاک وہند میں اسلام کی ر وشنی پھیلانے میں صوفیا کاکردار بڑی اہمیت کاحامل ہے ‘ شیر میانداز

جمعہ 16 جنوری 2015 15:19

برصغیر پاک وہند میں اسلام کی ر وشنی پھیلانے میں صوفیا کاکردار بڑی اہمیت ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء ) پاکستان کے معروف گلوکار و قوا ل شیر میانداد نے کہا ہے کہ برصغیر پاک وہند میں اسلام کی ر وشنی پھیلانے میں صوفیا کاکردار بڑی اہمیت کاحامل ہے ، بزرگان دین نے صوفیانہ کلام سے لاکھوں غیر مسلم افراد کو اسلام کی روشنی سے منور کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوفیانہ کلام گا کر دل کو روحانی سکون ملتا ہے اور میں صوفی گلوکار کہلوانے میں فخر محسوس کرتا ہوں ۔ قوالی میرے خون میں شامل ہے پوری دنیا میں پروگرام کر چکا ہوں مگر جو عزت اور محبت پاکستا ن میں ملتی ہے وہ میرے لئے سرمایہ حیات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں والدین کی دعاؤں اور میرے مرشد پاک کی نگاہ کرم کا اثر ہے ۔