حکومت پٹرولیم لابی کے شکنجے میں ہے، بحران کے ذمہ دار کسی معافی کے قابل نہیں ،تحریک انصاف ضلع سرگودھا

ہفتہ 17 جنوری 2015 17:36

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) حکومت پٹرولیم لابی کے شکنجے میں ہے بحران کے ذمہ دار کسی معافی کے قابل نہیں ہیں شہریوں کو پٹرول نہ ملنا ان کے بنیادی حقوق پر ڈاکے کے مترادف ہے ان ڈاکو لٹیروں کیخلاف پاکستان تحریک انصاف ہر محاذ پر برسر پیکار ہے موجودہ حکمرانوں نے عوام سے ان کے جینے کا حق چھین لیا ہے جو حکمران عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم نہ کرسکے انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع سرگودھا کے صدر ممتاز اختر کاہلوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جس گورنمنٹ کے پاس عوامی پالیسی کا کوئی ایجنڈا نہ ہو وہ حکمران اقتدار میں رہنے کے قابل نہیں ہیں دھاندلی سے برسر اقتدار آنیوالے حکمران عوام کیلئے وبال جان بنتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق بھی نہیں مل رہے ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ آج 18 جنوری کو پاکستان تحریک انصاف حکومت کیخلاف بھرپور طریقہ سے اپنا لائحہ عمل تیار کریگی جس کیلئے پوری قوم کو تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :