جعفرآباد،گور نمنٹ کنٹریکٹر ز کا مشترکہ اجلاس ، نئی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا

پیر 19 جنوری 2015 19:22

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) جعفرآباد اور نصیرآباد کے گور نمنٹ کنٹریکٹر ز کا مشترکہ اجلاس نئی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا گورنمنٹ کانٹریکٹر ز کا اجلاس سرکٹ ہاؤس ڈیرہ اللہ یار میں معروف کنٹریکٹرز سکندر خان لاشاری کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں ڈیرہ اللہ یار اور ڈیرہ مراد جمالی کے کنٹریکٹر نے شرکت کی اجلاس میں کاکنٹریکٹر کے مسائل پر تفصیلی بحث کے بعد متفقہ طور پر نئی تنظیم نصیرآباد ڈویژن کنٹریکٹرکا قیام عمل میں لایا گیا جس میں صدر سکندر خان لاشاری ممبران میں عبدالمجید بادینی ،فرہاد رند و دیگر کو شامل کیا گیا اجلاس میں طے پایا کہ تمام محکموں میں ہونے والے ٹینڈرز میں آٹھ رکنی کمیٹی کے ممبران با اختیار ہوں گے جو کہ منصفانہ طور پر تمام ٹھیکیداروں کو ترقیاتی اسکیموں میں حصہ دلائیں گے اس موقع پر سکندر خان لاشاری ،عبدالمجید بادینی اور فرہاد رند نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ ٹھیکیدار بھاری کمیشن کے بعد ٹھیکے اپنے نام کرا لیتے ہیں جس سے گورنمنٹ کے رجسٹرڈ ٹھیکیداروں کی حق تلفی ہو رہی ہے۔