انٹر کالجیٹ گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پبلک اسکول اور شاہ لطیف کالج نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، نذرتھ گرلز کالج اور خان بہادر گرلز کالج کو شکست

بدھ 21 جنوری 2015 22:56

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) انٹر کالجیٹ گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پبلک اسکول اور شاہ لطیف کالج نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، نذرتھ گرلز کالج اور خان بہادر گرلز کالج کو شکست۔

(جاری ہے)

حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام بورڈ اسٹیڈیم لطیف آباد میں منعقدہ انٹر کالجیٹ گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پبلک اسکول نے گورنمنٹ خان بہادر گرلز کالج کو 10وکٹوں سے ہرا کر سیمئی فائنل میں جگہ بنا لی ،خان بہادر کالج نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرہ اوورز میں 4وکٹوں پر 39رنز بنائے شمع نے 20، اور ماہ نور 3رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ پبلک اسکول کی دعا، اقصی اور اسماء نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے پبلک اسکول کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان پر اسکول مکمل کر لیا عائشہ نے 21رنز بنائے ،دوسرے میچ میں نذرت گرلز کالج نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرہ اوورز میں 32رنز بنائے نہا نے 5، دلخاص نے 5اور کنزا نے 3رنز بنا کر نمایاں رہیں شاہ لطیف کالج کی ثونیا نے 3، مریم نے2اور کشمالہ نے ایک وکٹ حاصل کی ، جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے شاہ لطیف کالج نے 2وکٹوں کے نقصان پر5ویں اوور میں اسکور مکمل کر لیا، بسمہ 22رنز بنا کر نمایان رہے جبکہ ہیرا نے 6 رنز بنائے میچ کے ایمائپیر منور ، ندیم،اسکورر عمران مسیح تھے ،ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی تعلیمی بورڈ کی انسپکٹر آف کالجز پروفیسر یاسمین مری تھیں اس موقع پر ٹورنامنٹ کی سپر وائزر بشری عارف نے مہمان خصوصی کا تعارف ڈی پی اور کھلاڑیوں سے کرایا اس موقع پر لیڈی اسپورٹس آفیسر شاہدہ شیخ، سندھ فزیکل ایجوکشن کے صدر عقیل احمد، ذینب ارباب، ریحانہ بھٹی، سیدہ نسیمہ شاہ، مصبا ح محمود، احمد نواز، ایس ایم سلیم، یاسین شیخ ، سید مظفر علی، چاچا رضا اللہ، حسین امام ، حمیرہ، عطیہ مظفر، اور دیگر ڈی پی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :