اگلے 15 سالوں میں غربت میں اتنے بڑے پیمانے پر کمی واقع ہو گی کہ انسانی تاریخ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی ‘ گیٹس فاؤنڈیشن
پولیو کو سب سے پہلے ختم ہونا ہے ‘پولیو سب سے زیادہ کیسز پاکستان میں رپورٹ ہو رہے ہیں
جمعرات 22 جنوری 2015 17:12
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) گیٹس فاوٴنڈیشن نے کہاہے کہ اگلے 15 سالوں میں غربت میں اتنے بڑے پیمانے پر کمی واقع ہو گی کہ ’انسانی تاریخ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی‘میڈیا رپورٹ کے مطابق بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا گیٹس نے ایک خط میں دنیا کے سب سے بڑی امدادی ادارے گیٹس فاوٴنڈیشن کے اہداف بیان کیے ہیں۔خط میں توقع ظاہر کی گئی کہ عالمی صحت اور ترقیاتی کاموں کے علاوہ افریقہ کو درآمد پر منحصر نہ ہونے کے ہدف کو پانے کیلئے بڑی کامیابی کی ضرورت ہے۔
گیٹس فاوٴنڈیشن کے اہداف میں پولیو سمیت چار امراض کے خاتمے کے ساتھ ساتھ غربت، مرض اور بھوک میں کمی شامل ہیں۔پولیو کے بارے میں گیٹس فاوٴنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے کہا کہ پولیو کو سب سے پہلے ختم ہونا ہے انہوں نے کہاکہ افریقہ میں گذشتہ چھ ماہ میں پولیو کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا۔(جاری ہے)
پولیو سب سے زیادہ کیسز پاکستان میں رپورٹ ہو رہے ہیں اور حکومت پاکستان یہ جانتے ہوئے کہ پاکستان واحد ملک رہ گیا اس لیے اس کی ساری توجہ اس پر مرکوز ہے اور وہ پوری کوشش کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ چونکہ پولیو کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ تین سال تک کوئی کیس سامنے نہ آئے اس لیے پولیو کا خاتمہ 2018 تک یا ایک دو سال بعد ہو گا۔گیٹس فاوٴنڈیشن نے ملیریا کے بارے میں کہا کہ اس بیماری کا خاتمہ اگلے 15 سالوں تک ممکن نہیں ۔ملینڈا گیٹس نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کو عالمی سطح پر اجاگر نہیں کیا جاتا لیکن یہ ایک اہم مسئلہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.