سکھر ضلع میں پولیو سے بچاؤ قطرے نہ پلانے والے والدین کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت
جمعرات 22 جنوری 2015 20:03
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر -۱ سکھر عبدالغفار سومرو نے کہا ہے کہ سکھر ضلع میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے والے والدین کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔پولیو کے خاتمے کیلئے سفری پوائنٹس پر پولیس کی مدد سے گاڑیوں کو روکنے اور بچوں کو اتار کر قطرے پلانے کاسلسلہ شروع کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر -۱ سکھر عبدالغفار سومرو نے اپنے ٓافس میں پولیو مہم کے سلسلے میں بلائے جانے والے ایک اجلاس کے دوران کیا۔
انہوں نے تمام پولیو سپروائیزرز کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے قطرے نہ پلانے والے تمام والدین کی فہرستیں تیار کر کہ ان کے ٓافس میں جمع کرائیں اور اپنی ذمہ داری کو ایمان داری سے پورا کریں۔(جاری ہے)
انھوں نے واضح کیا کہ اس قومی مقصد کے حصول میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اے ڈی سی 1 نے مزید کہا کہ یو سی میڈیکل افسر فیلڈ ٹیموں کو وقت کا پابند بنائیں اور جو ٹیمیں کمزور ہیں ان کی مدد کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کو قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔
انھوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض اور قومی چیلنج ہے ،ہم سب کو ملکر اس موذی مرض سے چٹھکارہ حاصل کرنا ہوگا جس کے لئے سخت محنت اور اتحاد کی ضرورت ہے، اجلاس کے دوران تمام تحصیل سپروائزرس نے اپنے علاقوں میں پولیو مہم کی کارکردگی اور در پیش مسائل کے بارے میں آگاہی دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.