(ن) لیگ پیپلزپارٹی رابطے ،سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے چار ارکان کے استعفوں کا معاملہ التواء کا شکار ہوگیا،
اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر کی جانب سے استعفوں کے منظوری کے اعلان کے باوجود الیکشن کمیشن کے پاس نہیں بھیجا ، استعفوں کی منظوری کے معاملے پر بعض قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوگئی ہیں ،جائزہ لیا جارہا ہے،ذرائع سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ
جمعہ 23 جنوری 2015 19:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان رابطے کے بعد مفاہمتی پالیسی کے تحت سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے چار ارکان کے استعفوں کا معاملہ التواء کا شکار ہوگیا ہے اور ان استعفوں کے بارے میں تاحال الیکشن کمیشن کو آگاہ نہیں کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے دو روز قبل سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے چار ارکان اسمبلی ثمر علی خان ،خرم شیر زمان ،سید حفیظ الدین اور ڈاکٹر سیما ضیاء کے استعفے منظور کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
اس اعلان کے بعد ملک کی سیاسی فضا میں ہلچل پیدا ہوگئی تھی اور وفاقی حکومت کے اہم حلقے اس حوالے سے متحرک ہوگئے تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا پیپلزپارٹی کی اعلیٰ شخصیت سے رابطہ ہوا ہے ،جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر عملدرآمد فی الحال روک دیا جائے ۔(جاری ہے)
اس رابطے کے بعد پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اسپیکر آغا سراج درانی کو اہم ہدایات جاری کی ہیں اور انہوں نے فی الحال ان استعفوں کو الیکشن کمیشن میں بھیجنے سے روک دیا ہے ،جس کے بعد یہ معاملہ التواء کا شکار ہوگیا ہے اور اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر کی جانب سے استعفوں کے منظوری کے اعلان کے باوجود ان کو الیکشن کمیشن کے پاس نہیں بھیجا ہے ۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ تحریری طور پر استعفوں کی منظوری کے حوالے سے دستاویزات نہیں بھیجے گا استعفوں کی منظوری کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جاسکتا ہے ۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان استعفوں کی منظوری کے معاملے پر بعض قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوگئی ہیں ،جن کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔امکان ہے کہ استعفوں کی منظوری کے تحریری احکامات جاری کرنے سے قبل ان تمام ارکان اسمبلی کو اسپیکر دوبارہ طلب کرسکتے ہیں اور ان کے موجودہ فیصلے میں اگر قانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے تو منظوری کے فیصلے میں ردوبدل ہوسکتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.