نیو اسلام آباد ائرپورٹ کے گردنواح میں قائم ہا ؤسنگ سوسائٹیز کیلئے ہائی وے تک رسائی ،وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کردئیے
جمعہ 23 جنوری 2015 23:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے نیو اسلام آباد ائرپورٹ کے گردنواح میں قائم ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے ہائی وے تک رسائی کے سی ڈی اے، این ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کر دئیے۔
(جاری ہے)
سیکرٹری مواصلات کو لکھے گئے ایک خط میں وزیراعظم کے ایڈ یشنل سیکرٹری کی جانب سے سیکرٹری مواصلات کو واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ نیشنل ہائی وے تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے نیو اسلام آباد ائرپورٹ اور اس کے گردونواح میں قائم ہاوسنگ سوساٹیوں میں ترقیاتی کام انتہائی سست ہے۔
خط میں سی ڈی اے، این ایچ اے اور دیگر محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہاوسنگ سوسائٹیوں کو نیشنل ہائی وئے تک رسائی دیں تاکہ وہ ہاوسنگ سوساٹیوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کر سکیں۔ خط میں این ایچ اے اور سی ڈی اے کو مزید ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ شاہراہ کشمیر کی موٹروے اور نیو اسلام آباد ائرپورٹ سے منسلک کر کے منصوبے پر کام جلد ازجلد مکمل کریں تاکہ وزیراعظم نئے اسلام آباد ائرپورٹ کا افتتاح کر سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.