اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لئے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی،
شرح سود 9.5 سے کم ہوکر 8.5 فیصد ہوگئی ہے۔ جس پرعمل درآمد 26 جنوری سے ہو گا،گورنراسٹیٹ بینک
ہفتہ 24 جنوری 2015 21:23
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لئے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی ہے، جس کے بعد شرح سود 9.5 سے کم ہوکر 8.5 فیصد ہوگئی ہے۔ جس پرعمل درآمد 26 جنوری سے ہو گا۔ اس کا اعلان گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے ہفتہ کو مرکزی بینک کے ہیڈآفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں کمی کا فیصلہ گورنر کی صدارت میں اسٹیٹ بینک کے مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔
اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ کچھ اہم معاشی اظہاریے نومبر 2014ء کے گذشتہ زری پالیسی فیصلے کے بعد سے مزید بہتر ہوئے ہیں۔ ”گرانی بلحاظ صارف اشاریہ قیمت اور اس کی توقعات مسلسل کمی کی راہ پر چل رہی ہیں۔ پچھلے دو ماہ نومبر اور دسمبر 2014ء میں تجارتی خسارہ کم ہوا ہے گو کہ مالی سال 15ء کی پہلی ششماہی میں، مالی سال 14ء کی پہلی ششماہی کی نسبت اس میں اضافہ ہوگیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.