ایئر ایشیا طیارے کا ڈھانچہ سمندر سے اٹھانے کا عمل شروع،
چار مزید افراد کی لاشیں نکالی گئیں،مزید لاشیں زیرِ سمندر طیارے کے ڈھانچے میں ہیں، حکام
ہفتہ 24 جنوری 2015 22:32
جکارتہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) انڈونیشیا میں حکام نے ایئر ایشیا کے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ڈھانچے کو سمندر کی تہہ سے اٹھانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے جو جاوا کے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔طیارے کے ڈھانچے کو اٹھانے کی ابتدائی کوششیں اس وقت ناکام ہو گئیں جب ڈھانچے کے اردگرد ڈالی گئی رسیاں ٹوٹ گئیں۔
اسی دوران چار مزید افراد کی لاشیں سمندر سے نکالی گئیں جس کے بعد اب تک نکالی گئی لاشوں کی تعداد 69 ہو گئی ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ مزید لاشیں طیارے کے ڈھانچے کے اندر زیرِ سمندر ہیں۔ گزشتہ روز غوطہ خور پہلی بار ڈھانچے کے اندر داخل ہوئے مگر خراب موسم اور مشکل سمندری حالات کی وجہ سے اب تک بہت سی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔انڈونیشیا کی امدادی کارروائیوں کی ایجنسی کے اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہم نے سینیچر کو طیارے کے پورے ڈھانچے کو سمندر کی تہہ سے اٹھانے کے عمل کا آغاز کیا ہے اور ہمیں امید ہے ہم اسے آج اوپر اٹھانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.