تحفظات کے باوجوداکیسویں ترمیم کو چیلنج کرنے کے حق میں نہیں،دینی جماعتوں کے تحفظات دور کیے جائیں‘ سینیٹر ساجد میر
امریکہ بھارت کی خطے میں چوہدراہٹ قائم کرنا چاہتا ہے، دہشتگرد ی کے نام پر پاکستان کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے‘ سربراہ جمعیت اہلحدیث
اتوار 25 جنوری 2015 16:34
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستا ن کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ تحفظات کے باوجود21 ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرنے کے حق میں نہیں ،پارلیمنٹ میں22 ترمیم لاکر دینی جماعتوں کے تحفظات دور کیے جائیں،ہمیں فوجی عدالتوں پرکوئی اعتراض نہیں، صرف دہشت گردی کی تعریف کے حوالے سے جزوی اختلاف ہے، وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے سعودی عرب کے خلاف زہر اگل کر وڑوں پاکستانیوں کی دل آزاری کی،وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ ان سے فوری استعفے لیں۔
مرکزی دفتر میں علما ء کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی دینی جماعت فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالف نہیں ہے۔ اگر کوئی دینی جماعت عدالت میں اسے چیلنج کرنے جارہی ہے تو اس سے غلط تاثر قائم ہو سکتا ہے ۔(جاری ہے)
لہذا ہم اسے عدالت میں چیلنج کرنے کے ہر گز حق میں نہیں ہیں۔صرف دہشت گرد ی کی سرکاری تعریف میں مذہب اور فرقہ نکال دیا جائے اور اس میں ہر قسم کی دہشت گردی شامل کی جائے تاکہ اسکا دائرہ سیاسی ولسانی اور مذہبی سمیت ہر قسم کی انتہا پسندی تک پھیلے۔
صرف مذہب اور فرقہ تک اسے محدود کرنے سے مسائل جنم لیں گے اور دینی طبقہ ریاستی اداروں سے دور ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم مدارس دینیہ کا ہر لحاظ سے تحفظ کریں گے۔ کسی مدرسہ کا براہ راست کسی دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔خود وزیر داخلہ کہہ چکے ہیں کہ نوے فی صد مدراس کا دہشت گردی سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ امریکی صدر اوباما کے دور بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ بھارت کی خطے میں چوہدراہٹ قائم کرنا چاہتا ہے۔ دہشت گرد ی کے نام پر پاکستان کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے جارہا ہے۔ امریکہ اور بھارت سے خیر کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.