کراچی کے بلدیاتی اداروں میں سپریم کورٹ کے احکامات کے روشنی میں اوپی ایس افسران کو ہٹا کر قابل اور اہل افسران کو تعینات کیا جائے ۔سید ذوالفقارشاہ
اتوار 25 جنوری 2015 17:57
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) آل پاکستان لوکل گورٹمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ وسجن یونین (سی بی اے)کے ایم سی کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور سندھ ہائی کورٹ کے واقع احکامات کے باوجود تاحال کراچی کے چھ اضلاع کی ضلعی بلدیاتی،کے ایم سی ،کے ڈی اے،واٹراینڈ سیوریج بورڈ ،ایم ڈی اے،ایل ڈی اے،کے بی سی اے میں OPSافسران کی موجودگی سے شکوک وشبہات پیدا ہورہے ہیں اور قابل واہل افسران فارغ بیٹھے میوزیکل چیئر کے اس دلچسپ کھیل سے لطف اندوز ہورہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کی لیگل کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پاکستان تین سے چار بار اور سندھ ہائی کورٹ دو سے زائد بارOPSنان کیڈر افسران کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کر چکے ہیں لیکن تاحال یہ افسران ایڈمنسٹریٹرز،سپدئینئدنگ انجئیرز،اکاونٹس افسیرز کی اسامیاں پر بر اجمان ہیں جس سے عدالتی احکامات کی توہین ہورہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ کے ایم سی(سٹی ڈسٹرکٹ گورئمنٹ)ڈی ایم سیز(ٹاؤنز) میں گریڈ 18تاگریڈ20کے پرموشن لینے والے افسران کے پرموشنز ختم کرنے کے بجائے انکی قابلیت کو جانچنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ کے ایک حاضر جج یا ریٹائرمینٹس کی سربراہی میں ایک سینئربیرروکریٹ اور ایک سول سوسائٹی کے کارکن پر مشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کی جائے جانچ کے بعد قابل اور اہل افسران کو آگے لایا جائے اس کمیٹی کے روبروپرموشن کے حق سے محروم رکھے جانے والے افسران کی قابلیت کو بھی جانچاجائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپر یم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی پاداش میں سیکریٹری بلدیات کا چھٹی والے روز تبادلہ کیے جانے سے حکومت سندھ کے ارباب اختیارکامکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے اور ااس سلسلے میں چیف سیکر یٹری سندھ کی خاموشی معنی خیز ہے انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ،سیکریٹری بلدیات اور سیکریٹری سروسز سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی اداوروں میں تعینات OPSافسران کو ہٹاکر قابل واہل افسران تعینات کیا جائے بصورت دیگر یونین OPSافسران کی تعینات کے خلاف اپنی دائر کردہ پئینشن کے ساتھ توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کریگی ۔اس سلسے میں کو کوئی سیاسی دباؤ قبول نہ کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.