مغوی جاپانی شہری کے قتل کی ویڈیو کی کریڈیبلٹی”زیادہ“ہے، وزیر اعظم شنزو ایبے، دہشتگردی کا اس قسم کا واقعہ شرمناک اور ناقابل اجازت ہے، مجھے سخت دکھ پہنچا ہے، اس کی پرزو رمذمت کرتا ہوں ،سرکاری ٹی وی سے گفتگو
اتوار 25 جنوری 2015 19:50
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے نے اتوار کو کہا کہ دولت اسلامیہ گروپ کی طرف سے ایک جاپانی یرغمالی کو موت کے گھاٹ اتارنے کا اعلان کرنے والی ایک ویڈیو کی کریڈیبلٹی”زیادہ“ہے۔انہوں نے سرکاری ٹیلی ویژن نیٹ ورک این ایچ کے پر بتایا ہم اس ویڈیو کے حقیقی ہونے کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے فی الوقت ہم یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتے کہ اس کی کریڈیبلٹی زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی فیملی کو جس کرب اور دکھ سے گزرنا پڑ رہا ہوگا اس کے پیش نظر میں کچھ کہنے سے قاصر ہوں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا اس قسم کا واقعہ شرمناک اور ناقابل اجازت ہے،اس کی وجہ سے مجھے سخت دکھ پہنچا ہے،میں اس کی پرزور اور بھرپور مذمت کرتا ہوں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت ویڈیو کے حقیقی ہونے کی پوری طرح تصدیق کیلئے تصاویر کاتجزیہ کرتی رہے گی۔
قریباً تین منٹ کی ریکارڈنگ میں جو ہفتے کو آن لائن پرچسپاں کی گئی ہے رینجی کو ٹوکو ہرونا یوکاوا کی نعش کی بظاہر ایک تصویر اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے،اس کے ساتھ ایک سمعی ریکارڈنگ ہے جس میں گوٹوکودولت اسلامیہ گروپ کی طرف سے اس کی رہائی کی ضمانت کیلئے ایک قیدی کے تبادلے کے مطالبہ کا ذکر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔یہ گروپ کے کسی سرکاری چینل پر چسپاں نہیں کی گئی ہے اور اس میں اس کا سیاہ اور سفید پرچم بھی نہیں ہے۔یوکاواکوموت کے گھاٹ اتارتے ہوئے بھی نہیں دکھایا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.