کراچی،شاہراہ فیصل پر تیز رفتار کار ٹائر پھٹنے کے باعث فٹ پاتھ پر لگے کھمبے سے ٹکراگئی،2 افرادجاں بحق جبکہ 2 زخمی
پیر 26 جنوری 2015 14:51
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) کراچی میں شاہراہ فیصل پر تیز رفتار کار ٹائر پھٹنے کے باعث فٹ پاتھ پر لگے کھمبے سے ٹکراگئی، جس کے باعث 2 افرادجاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
(جاری ہے)
شاہراہ فیصل پر ائر پورٹ کی طرف سے آنے والے روڈ پر نرسری کے قریب تیز رفتار کار کا ٹائر پھٹ گیا، جس کے باعث وہ بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر لگے سائن بورڈ کے کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 4 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو ایمبولینسز کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تو ان میں 2 افراد 25 سالہ فرحان اور 25 سالہ طلحہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ 25 سالہ تسبیح الحسن اور 25 سالہ سلمان شدید زخمی ہوگئے ۔
زخمی اور ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے ۔ علاقہ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ابتدائی تحقیق کے لیے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔ عینی شاہد کے مطابق گاڑی کی رفتار اس قدر تیز تھی کہ جب حادثہ ہوا تو سی این جی سلینڈر اور سیٹیں نکل کر باہر جاگریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.