فلم”پی کے“‘ اب چینی زبان میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

منگل 27 جنوری 2015 11:26

فلم”پی کے“‘ اب چینی زبان میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)باکس آفس پر تمام ریکارڈ توڑ کر دنیا بھر میں دھوم مچانے والی عامر خان کی فلم پی کے اب چین میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔مسٹر پرفیکشنسٹ کی شاندار اداکاری، لاجواب ڈائیلاگز اور اچھوتے موضوع نے فلم کو سپر ہٹ بنادیا ہے۔

(جاری ہے)

عامر خان، انوشکا شرما، سوشانت سنگھ راجپوت، اور سنجے دت کی پی کے نے بالی ووڈ باکس آفس پر نہ صرف راج کیا بلکہ کروڑوں کی کمائی کرکے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔خبریں گرم ہیں کہ پی کے اب چینی زبان میں ڈب ہو کر چینی سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ اس سے پہلے بھی عامر خان کی ہی فلم تھری ایڈیٹس چین میں خاصی مقبول ہوئی تھی۔