شہریوں کو مقامی انتظا میہ سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،ملازمین ذمہ داری سے عوام کی خدمت کا فریضہ اداکریں،کمشنر کراچی

بدھ 28 جنوری 2015 14:37

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہاہے کہ شہریوں کو مقامی انتظا میہ سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ مقامی او ر ضلعی انتظامیہ سے وابستہ ملازمین کو چاہئے کہ وہ خلو ص ، دیانتداری اور ذمہ داری سے عوام کی خدمت کا فریضہ اداکریں اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے اپنی تمام تر توانائی اور صلاحیت کا استعمال کریں۔

عوام کی خدمت کر نے والے سرکاری ملازمین اپنی خدمات کے باعث ریٹایئرڈ ہو نے کے بعد بھی یاد رہتے ہیں لو گ اور معاثرہ انھیں ان کی خدمات کے حوالے سے انھیں یاد رکھتا ہے ادارے میں بھی وہ اپنے کام اور رویہ کی وجہ ا یک انمٹ نشان چھوڑ کر جا تے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ ہم ایسے ریٹائرڈ ملازمین کی مثال بنیں جنھیں معاثرہ کبھی نہیں بھولتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں کمشنر کراچی کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں دئے گئے استقبا لیہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انھوں نے کمشنر کراچی کے ریٹائرڈ ملازمین کو یاد گاری نشان پیش کئے ۔ ان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انھوں نے کمشنر کراچی کے دفتر کے ذریعے عوام کی جو خدمت کی ہے وہ بھلائی نہیں جا سکتی۔انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کے تمام دفاتر بنیادی طور پر عوام کی حکومت تک رسائی حا صل کر نے کا ذریعہ ہیں۔ انتظا میہ کے دفاتر شہریوں اور حکومت کے درمیان رابطہ قائم کر نے میں مدد کر تے ہیں۔

اور ان کے بنیادی مسائل کے حل میں مدد کر تے ہیں۔انتظامیہ کے اہلکاروں کو چاہئے کہ وہ شہریوں کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔اور آنے والوں کے لئے مثال قائم رکھیں۔اس موقع پر کمشنر نے کمشنر کراچی دفتر کے ریٹا ئرڈ ملازمین کے مسائل بھی سنے اور انھیں یقین دلا یا کہ جس خلو ص سے اس دفتر کی انھوں نے خدمت کی ہے اس کا تقا ضہ ہے کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے یہ ادارہ ان کی ہر ممکنہ مدد کرے ۔

اس موقع پر انھوں نے اسسٹنٹ کمشنر جنر ل کو ہدایت کی کہ وہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا موثر نظا م قائم کریں تاکہ ہر ملا زم کو ریٹائر منٹ کے وقت انھیں تاخیر کا سامنا نہ کر نے پڑء پینشن سمیت تمام واجبات فوری اد ا کئے جاسکیں ۔ انھوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی بر وقت ادائیگی ان کا حق ہے پو ری زندگی خدمت کے بعد عزت سے اپنے واجبات کا حصول ان کیلئے آسانی اور ادارے کیلئے اطمینان کی بات ہو تی ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ۔I اسلم کھوسو ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل شاہ زیب شیخ، پرائیویٹ سیکریٹری عبد المالک اور پرسنل اسٹاف افسر شہاب الدین اور سیکرٹریٹ کے دیگر افسران اور اہلکار وں نے بھی شر کت کی۔اس موقع پر ریٹائرڈ ملازمین نے کمشنر کراچی کا شکریہ ادا کیا ۔ اورکہاکہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ اس ادارے نے جس کے ذریعے انھوں نے شہریوں کی خدمت کی ان کی خدمات کا اعتراف کیا ان کی عزت افزائی کی یہ پہلا مو قع ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاس میں اس قسم کی کوئی تقریب منعقد کی گئی ۔