ترکی: گستاخانہ خاکوں کیخلاف عدالتی حکم پر فیس بک متحرک
بدھ 28 جنوری 2015 17:08
لندن:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ایک ترک عدالت کے احکامات کے بعد فیس بک کی انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ پر پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی علیہ وآلہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے بنائے گئے صفحات (پیجز) کو بند کرنا شروع کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کی ایک عدالت نے فیس بک انتظامیہ کو احکامات جاری کیے تھے کہ ویب سائٹ پر موجود گستاخانہ خاکوں یا تصاویر کو روکنے کے حوالے سے موٴثر اقدامات کیے جائیں ورنہ ترکی میں فیس بک بند کر دی جائے گی۔
فیس بک انتظامیہ کے مطابق ان کے 4 کروڑ صارفین (یوزرز) ترک شہری ہیں۔واضح رہے کہ قبل ازیں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ "فیس بک ایسی جگہ ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ اپنے خیالات کا تبادلہ کرتے ہیں، ہم تمام ممالک کے قوانین پر عملدرآمد کرتے ہیں، مگر کوئی ایک ملک یا لوگوں کا گروہ یہ طے نہیں کر سکتا کہ دنیا بھر کے لوگ فیس بک پر کیا شیئر کریں"۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو کے دفتر میں حملے میں 12 افراد کی ہلاکت کے بعد فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے دعویٰ کیا تھا کہ ماضی میں " پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک شدت پسند" نے انہیں موت کا حقدار ٹھہرانے کی کوشش کی۔فیس بک اکاوٴنٹ پر اپنے اسٹیٹس میں مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ چند سال پہلے ایک پاکستانی شدت پسند نے فیس بک کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے متعلق توہین آمیز مواد پر پابندی مسترد کرنے پر انہیں موت کا حقدار ٹھہرانے کی کوشش کی تھی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہم اس فیصلے پر اس لیے قائم رہے کیونکہ مختلف آوازیں چاہے کئی بار وہ ناگوار ہی کیوں نہ محسوس ہو، سے مل کر ہی دنیا زیادہ بہتر اور دلچسپ مقام بنتی ہے۔ترک حکومت کی جانب سے 2014 میں ابتدائی 6 ماہ میں 1893 بار مختلف مواد پر فیس بک سے رابطہ کیا جس کو بلاک کیا گیا یا اس کے بلاک کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ترکی سے زیادہ تر ان معاملات پر پوسٹس یا پیجز کے حوالے سے رابطہ کیا گیا جن میں مقامی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، ان میں جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتا ترک یا موجودہ صدر رجب طیب اردوان کی بے عزتی پر مشتمل پوسٹ بھی شامل تھیں۔فیس بک کی جانب سے عمومی طور پر مختلف ممالک کے قوانین کی پابندی کی جاتی ہے اور ان تمام پوسٹس یا صفحات کو ممنوع کیا جاتا ہے جن میں مقامی قوانین کی خلاف ورزی ہو اور ان کے خلاف شکایات کا اندراج ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.