افغانستان اور آئر لینڈ کی ٹیمیں ٹیسٹ کھیلنے دس ملکوں کے ساتھ ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرسکتی ہیں،آئی سی سی
جمعرات 29 جنوری 2015 13:40
کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ٹیسٹ کھیلنے دس ملکوں کے ساتھ ورلڈ کپ میں براہ راست کوالی فائی کرسکتی ہیں۔ جبکہ آئی سی سی رینکنگ میں آٹھ ٹاپ ٹیموں کو براہ راست ورلڈ کپ میں جگہ ملے گی۔ دبئی میں آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے پہلے دن منظوری دی گئی کہ 30ستمبر 2017تک 8ٹاپ ٹیمیں براہ راست انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں جگہ بنائیں گی۔
افغانستان اور آئرلینڈ اگر آٹھ صف اول کی ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں تو وہ کوالی فائنگ ٹورنامنٹ کھیلنے سے بچ جائیں گی۔ صف اول کی آٹھ ٹیموں کے علاوہ دیگر ٹیموں کو کوالی فائنگ ٹورنامنٹ کھیلنا ہوگا۔ آخری چار ٹیموں کو کوالی فائنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہوگی ان میں سے دو کو ورلڈ کپ میں جگہ ملے گی۔(جاری ہے)
اب افغانستان اور آئرلینڈکو آئی سی سی ورلڈ کر کٹ لیگ میں حصہ نہیں لینا پڑے گا۔
اس ٹورنامنٹ میں آئی سی سی کی ایسوسی ایٹ ملک شرکت کرتے ہیں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ حالیہ سالوں میں افغانستان اور آئرلینڈ نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے اوراس طرح مقابلے کے رجحان میں اضافہ ہوگا۔ کرکٹ ا آئرلینڈ کے چیف اگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ اب ہمیں فل ممبرز کے ساتھ کوالی فائنگ سسٹم سے گذرنا ہوگا۔ ہماری مسلسل اچھی محنت رنگ لارہی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.