افغانستان کے وسطی صوبے غزنی میں طالبان کے حملے میں گیارہ اہلکار ہلاک، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی
جوابی کارروائی میں چھ حملہ آور بھی مارے گئے ، غزنی کے ڈپٹی گور نر کا دعویٰ
جمعرات 29 جنوری 2015 21:01
کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) افغانستان کے وسطی صوبے غزنی میں طالبان کے حملے میں کم از کم 11 اہلکار ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز رات گئے غزنی کے ضلع اندر میں طالبان نے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور حفاظت پر مامور حکومت کی حامی ملیشیا کے 11 رضاکاروں کو ہلاک اور6 کو زخمی کردیا۔
(جاری ہے)
غزنی کے ڈپٹی گورنر محمد علی احمدی نے بتایا کہ رضاکار ملیشیا کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 6 حملہ آور ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے۔
صوبے کے ڈپٹی پولیس چیف اسد اللہ انصافی نے بتایا کہ حملہ آوروں کا ایک ساتھی گذشتہ برس کسی طرح رضاکار ملیشیا کا حصہ بننے میں کامیاب ہوگیا تھا جو انھیں اندر کی خبریں پہنچاتا تھا۔دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.