سربراہ پاکستان ہندوکونسل کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس،ہندوہیلپ لائن کے قیام کی تجویز پیش، ایس ایم ایس الرٹ سروس کاتجرباتی اجراء،
ملک بھر کے غیرمسلم مذہبی مقدس مقامات فوری طور پر اپنے آپ کومقامی سرکاری انتظامیہ سے رجسٹر کروائیں، ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی
جمعرات 29 جنوری 2015 21:34
کراچی / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاکستان ہندوکونسل کے سرپرستِ اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے ملک بھر کے غیرمسلم مذہبی مقدس مقامات بشمول مندر، گرجاگھر، دھرم شالہ، گوردوارہ، گوٴشالہ اور شمشان گھاٹ کے سیکورٹی پلان کی تشکیل کیلئے جلد از جلد مقامی سرکاری انتظامیہ (ڈپٹی کمشنر آفس) سے رجسٹر کروانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
وہ جمعرات کو کراچی میں پاکستان ہندوکونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے اظہارِ خیال کررہے تھے جس میں صدر چیلا رام کیلوانی،سیکرٹری جنرل ڈاکٹردیپک، بھارت کمار سمیت دیگر ممبران شریک ہوئے۔ ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے سپریم کورٹ کے حالیہ احکامات کی روشنی میں صوبہ خیبرپختونخواہ اور صوبہ سندھ انتظامیہ سے ہونے والی ملاقاتوں سے ممبران کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ 30 جنوری کو بلوچستان چیف منسٹر اور اگلے ہفتے حکومتِ پنجاب سے ملاقات میں اقلیتوں کی حفاظت کیلئے لائحہ عمل پرتفصیلی تبادلہ خیال ہو گا، مزید براں ڈاکٹر رمیش نے شری پرم ہنس جی مہاراج کی سمادھی کے حوالے سے تیرئی ضلع کرک کے دورے سے بھی بریف کیا، ہندوکونسل کے سرپرست ا علیٰ نے منگل کو مولانا عطاء الرحمان ، کمشنر ، ڈی پی او کے ہمراہ سمادھی کا دورہ کیا تھا جبکہ علاقے کے مقامی چالیس علماء کرام نے حوالگی کی درخواست کا باضابطہ جواب دینے کیلئے پندرہ فروری تک کی مہلت مانگ لی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.