طاقتور مافیا نے اب چینی کا بحران پیدا کرنے کی تیاری کر لی‘ پاکستان عوامی تحریک
جمعہ 30 جنوری 2015 14:52
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کی طرف سے کہا گیا ہے کہ طاقتور شوگر مافیا نے پنجاب میں اب چینی کا بحران پیدا کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، چینی کی بوری میں 100روپے اضافہ خطرے کی گھنٹی ہے، شوگر ملز کو دیوالیہ قرار دلوانے کا ڈرامہ شروع ہوچکا ہے،اس بحران میں کسانوں کے واجب الادا 60ارب روپے ہضم کرنے کے ساتھ ساتھ چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا جائیگا اورمافیا سستی چینی درآمد کر کے منہ مانگے داموں پر بیچے گا۔
لاکھوں ٹن چینی کے درآمدی آرڈر دئیے جا چکے ہیں۔عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے مرکزی سیکرٹریٹ میں کسان ونگ کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوگر مافیا گنے کی قیمت میں اضافہ کرنے کے مطالبات تسلیم کیے جانے پر عوام اور کسانوں کو سزا دینا چاہتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سابق گورنر چودھری سرور نے درست کہا مافیا گورنر کے عہدے سے زیادہ طاقتور ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو پیشگی خبردار کررہے ہیں کہ وہ بجلی، گیس، پٹرول کے بعد چینی کا بحران پیدا کرنے سے باز رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کے 60ارب روپے بلاتاخیر ادا کیے جائیں اور شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے اور چیف جسٹس پاکستان شوگر مافیا کی طرف سے چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی تیاریوں کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر چینی کی فی کلو قیمت میں 2روپے اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں کام کرنے والے مافیا نے پورے سال کا کیلنڈر بنارکھا ہے کہ کس مہینے کے کن دنوں میں کون سا بحران پیدا کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا ہے تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.