مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں ،مفاہمت کیلئے دروازے سب جماعتوں کیلئے کھلے ہیں ،قمر منصور
جمعہ 30 جنوری 2015 17:38
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور مفاہمت کے لیے ہمارے دروازے سب جماعتوں کیلئے کھلیں ہیں ۔ اگر پیپلز پارٹی ہم سے بات کرنا چاہتی ہے تو اسے اپنی سیاسی روش تبدیل کرنا ہو گی ۔ وہ جمعہ کو گورنر ہاوٴس میں امن وامان کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ ہاوٴس پر حملہ نہیں بلکہ ایم کیو ایم اپنے ماورائے عدالت قتل ہونے والے کارکنوں کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لیے وزیر اعلیٰ ہاوٴس کے باہر گئے تھے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ہم پر الزام لگایا کہ ہم نے سی ایم ہاوٴس پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انصاف کے حصول کے لیے جدوجہد کرنا ہمارا حق ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اجلاس میں سرزنش کی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ پولیس کو غیر قانونی اقدامات سے باز رکھیں ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی اس وقت ایم کیو ایم کے لیے مقبوضہ شہر بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی آپریشن کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی بنائی جائے ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سادہ لباس اہلکار گرفتاریاں نہیں کریں گے اور اگر یہ اقدام کیا گیا تو یہ ان کے احکامات کی نفی ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے چوہدری نثار علی خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے ماورائے عدالت قتل ہونے والے کارکنوں کے معاملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری قائم کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.