ملک ریاض اور گورنرسندھ نے الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
جمعہ 30 جنوری 2015 17:39
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) بحریہ ٹاؤ ن کے چیئر مین ملک ریاض او ر گورنر سند ھ نے حید ر آباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کا کاسنگ بنیاد رکھ دیا ۔تفصیلات کے مطابق یہ یونیورسٹی دو ارب روپے کی لاگت سے دو سال کے عرصہ میں اپنی تکمیل کو پہنچے گی اور اس یونیورسٹی کا ڈیزائن نیئر علی دادا نے تیا ر کیاہے ۔ ملک ریاض نے الطاف حسین یونیورسٹی کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ جو کام شروع کیا ہے یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ ہی اسے تکمیل کے مراحل تک پہنچائے گا ۔
انہوں نے کہاکہ انہیں انسانیت کی خدمت کرنے میں خوشی ملتی ہے اور انہیں صر ف دعاؤں کی ضرورت ہے کہ انہیں دنیا رئیل سٹیٹ ٹائیکون کی جگہ ویلفیئر ٹائیکون کے نام سے جانے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جلدکراچی میں بلند ترین عمارت کی تعمیر بھی شروع کرنے جا رہے ہیں ۔ وہ ایک دن گورنر سندھ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ گورنر صاحب بہت پریشان نظرآئے معلوم کرنے پر پتہ چلاکہ کچھ لوگوں کاکہناہے کہ یونیورسٹی کی اجازت اس لیے نہیں ملی کہ یہاں اردو سپیکنگ بچے پڑھیں گے ۔
ملک ریاض نے کہاکہ وہ اس بات پر کافی پریشان ہوئے او ر فورا سابق صدر آصف علی زرداری سے رابطہ کیا توانہوں نے یقین دہانی کرائی کی وہ اس یونیورسٹی کا افتتاح کریں اور یونیورسٹی کا نام بھی الطاف حسین کے نام پر رکھیں اور یونیورسٹی کی زمین بھی حکومت سندھ کی جانب سے یونیورسٹی کے لیے وقف کی جائے گی لیکن ملک ریاض نے کہاکہ وہ اس زمین کو خریدیں گے اور الطاف بھائی کے نام سے یونیورسٹی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بحریہ ٹاؤن کے سکولوں میں تقریباً 23ہزار بچے زیر تعلیم ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ وہ پاکستانی بچوں کی تعلیم کے لیے کچھ کر سکیں اور اس کے لیے وہ کراچی میں بھی الطاف حسین کے نام سے یونیورسٹی بنائیں گے ۔ اس موقع پر گورنر سندھ عشر العباد نے بھی ملک ریاض کا شکریہ ادا کیا اور کہا وہ انسانیت کے لیے بہت بڑا کام کرنے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں تاریخ میںیاد رکھا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.