توہین آمیز خاکوں کے خلاف عالمی جماعت اہلسنت کی اپیل پر ملک بھر میں یوم عشق رسول منایا گیا،
جمعہ کے اجتماعات میں علماء نے عشق رسول کے موضوع پر خطابات کئے ،گستاخانِ کے خلاف مذمتی قرارداتیں منظور کیں
جمعہ 30 جنوری 2015 19:24
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) توہین آمیز خاکوں کے خلاف عالمی جماعت اہلسنت کی اپیل پر ملک بھر میں یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منایا گیا۔ جمعہ کے اجتماعات میں علماء نے عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطابات کئے اور گستاخانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف مذمتی قرارداتیں منظور کیں۔ جمعہ کے اجتماعات میں عاشقانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خاکوں کی اشاعت کرنے والوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ توہین آمیز خاکے جاری کرنے والوں کا ایک ہی علاج الجہاد، الجہاد جبکہ نماز جمعہ کے بعد ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں نماز جمعہ کے بعد داتا دربار چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔(جاری ہے)
احتجاجی مظاہرے سے عالمی جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر مفتی پیر سید مصطفی رضوی، پیر سید شاہد حسین گردیزی، صاحبزادہ سید مختار رضوی، ڈاکٹر احمد شکیل صدیقی، مفتی غلام حسن، پروفیسر محمد حسین، علامہ آصف برکاتی، مفتی محبت علی رضوی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کرنے والوں نے ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کی دل آزاری کرکے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کی ہے جو قابل مذمت اور قابل نفرت ہے انہوں نے کہا کہ ہماری زندگیاں ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امانت ہیں۔
علماء نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینی پڑی تو دیں گے۔ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کرنے والوں کی معافی کسی صورت قابل قبول نہیں انہیں پھانسی دی جائے۔ علماء نے کہا کہ ہمارے حکمران تمام اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے کردار ادا کریں۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.