شکارپور بم دھماکے کی واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ملوث دہشتگردوں کیخلاف بھرپور قانونی کاروائی کی جائے، اسداللہ بھٹو/ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی
جمعہ 30 جنوری 2015 19:34
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)نائب امیرجماعت اسلامی اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے شکارپور میں امام بارگاہ پر ہونے والے بم دہماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے،واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس انسانیت سوز واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ملوث دہشتگردوں کیخلاف بھرپور قانونی کاروائی کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شکارپور میں مسلسل دہشتگردی اور بم دھماکوں کی وارداتیں پہلے بھی ہوچکی ہیں جن میں سابق صوبائی وزیر ابراہیم جتوئی کے قافلے پر حملہ اور سید حاجن شاہ کی درگاہ پر بم دھماکہ شامل ہیں لیکن ان واقعات کی آج تک رپورٹ عوام کے سامنے نہیں آسکی ہے اور نہ ہی ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا جاسکا ہے۔(جاری ہے)
اگر سابقہ واقعات میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا جاتا تو شاید حالیہ افسوس ناک واقعہ رونما نہ ہوتا۔
ایک جانب حکومتی کی طرف سے ملک میں دہشتگردی کیخلاف حالت جنگ اور ہائی الرٹ کا اعلان ہے جبکہ دوسری طرف سیکورٹی ادارے اور سندھ پولیس وی آئی پی موومنٹ کی حفاظت پر مامور ہیں۔رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے ورثاء کیلئے معاوضہ جات کااعلان اور زخمیوں کا سرکاری خرچے پر اعلاج کا اعلان کیا جائے،ایسے اقدامات کئے جائیں تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کا سدباب ہوسکے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.