گیارہ حساس یو نین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم اختتام پذیر، مشکلات کے باوجو د مہم بہتررہی ،
87 فیصد ٹارگٹ حا صل ہوا،کمشنر کراچی ،عالمی ادارہ صحت کا اظہار اطمینان،چار لاکھ 72 ہزار 500 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ، کمشنر کو بریفنگ
جمعہ 30 جنوری 2015 20:43
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ان کے دفتر کراچی کی گیارہ حساس یو نین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ای ڈی او صحت ، ایس ایس پی اعجاز ہاشمی، ٹاؤن ہیلتھ افسران اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے شر کت کی۔ ٹاؤ ن ہیلتھ افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں انسداد پولیو مہم میں کی جا نے والی کوریج کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
کمشنر کراچی کو بتا یا گیا کہ مہم کے آخری روز 87 فیصد کوریج ہوئی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مہم چو تھے روز بھی جا ری رہی۔اجلاس میں بتا یا گیا کہ حساس یو نین کو نسل سونگل،منگھوپیر، گجرو، اتحاد، چشتی نگر، اسلامیہ کالونی، فردوس کالونی ،مظفرآباد، مسلم آباد، چکرا گوٹھ اور ریہڑی میں چار لاکھ 72 ہزار 500 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔(جاری ہے)
یو نین کونسل مظفرآبادمیں سو فیصد کوریج ہوئی جبکہ یونین کونسل ریہٹری میں 99 فیصد ، یونین کونسل سونگل میں 97 ۔
فیصد یونین کونسل اتحاد اور یونین کونسل چشتی نگر دونوں میں 96 فیصدمنگھو پیر یونین کونسل میں 95 فیصدکوریج ہوئی اجلاس کو بتا یا گیا بیشتر یونین کونسلوں میں واقع اسکولوں اور مدرسوں میں بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ہدایت کی کہ جو بچے پولیو کے قطرے پینے سے رہ گئے ہیں انھیں پولیو کے قطرے پلانے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.