اس وقت ملک میں میٹھامارشل لاء ہے ،کڑوامارشل لاء آناباقی رہ گیاہے ،شیخ رشید،
چوہدری سرورسے آئی ایس آئی اورایم آئی سکس نے پہلی مرتبہ نوازشریف سے ملاقات کروائی،ملک میں سرمایہ کاری تودورسائبیریاکے پرندوں نے آناچھوڑدیا،نوازشریف نے نااہل لوگوں کووزارتیں دی ہیں ،ملک میں حکومتقبر اورکفن کابندوبست کردے کیونکہ اب پچیس ہزارکفن دفن اورقبرکھودائی پرخرچہ آرہاہے ،علماء کرام بھی کفن کاسائزچھوٹاکریں،عمران خان سے کہا ہے حکومت کیخلاف اتحاد کی ذمہ داری مجھے سونپ دیں، نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 3 فروری 2015 22:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ اس وقت ملک میں میٹھامارشل لاء ہے ،کڑوامارشل لاء آناباقی رہ گیاہے ،سابق گورنرپنجاب چوہدری سرورسے آئی ایس آئی اورایم آئی سکس نے پہلی مرتبہ نوازشریف سے ملاقات کروائی،ملک میں سرمایہ کاری تودورسائبیریاکے پرندوں نے آناچھوڑدیا،نوازشریف نے نااہل لوگوں کووزارتیں دی ہیں ،ملک میں حکومت قبر اورکفن کابندوبست کردے کیونکہ اب پچیس ہزارکفن دفن اورقبرکھودائی پرخرچہ آرہاہے ،علماء کرام بھی کفن کاسائزچھوٹاکریں ۔
منگل کے روزنجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہاکہ اس وقت ملک میں دھماکوں اوربارودکی اتنی بوپھیل چکی ہے کہ یہاں پرسرمایہ کاروں کے آنے کی بات تودورسائبیریاکے پرندوں نے بھی آناچھوڑدیاکیونکہ یہاں جنگلی ماحول ہے اورجب تک ملکی حالات ٹھیک نہیں ہوتے سرمایہ کارنہیں آسکتے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کے قیام کے بارے میں اس وقت میٹھامارشل لاء ہے اورکڑوامارشل لاء آناباقی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے توآرمی چیف کے پوراملک سنبھالنے کے بعداب ہاکی بھی سنبھالنے کاکہہ دیاہے ،پہلے لوگ بکتے تھے لیکن اب کرائے پرلے لئے جاتے ہیں ۔
سینٹ الیکشن میں بکنانہیں چاہئے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ نے دہشتگردوں کے حوالے سے اپنی پالیسیاں تبدیلی کی ہیں اورطالبان کودہشتگردی کے زمرے سے نکال دیالیکن ہم اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کررہے ،حکومت کواس پرسنجیدگی سے سوچناہوگا،چین ہمسائیہ ملک ہرمشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑاہے لیکن خدارالالچ کوختم کروورنہ اس لالچ میں ملک کونقصان پہنچاوٴگے ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کوطعنے دیتاتھاکہ اسلام آباداورراولپنڈی میں دھماکے زیادہ ہوتے ہیں اورسندھ میں کوئی دھماکہ نہیں ہوتا،جبکہ شکارپوردھماکے کی مذمت کرتاہوں اب حکومت کوچاہئے کہ مرنے والوں کیلئے قبراورکفن کابندوبست کردے کیونکہ اب مرنابھی آسان نہیں کیونکہ کفن دفن کا25ہزارخرچہ ہے ،علماء بھی کفن کاسائزچھوٹاکرنے پرغورکریں ۔شیخ رشیدنے کہاکہ سابق گورنرپنجاب چوہدری سرورملٹری انٹیلی جنس اورآئی ایس آئی کے بندے ہیں ،آئی ایس آئی اورایم آئی سکس نے پہلی مرتبہ چوہدری سرورکی نوازشریف سے ملاقات کروائی ،لیکن اب استعفیٰ دینے کے بعدچوہدری سرورکاپی ٹی آئی کی طرف رجحان ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف نیااپوزیشن احتجاج بنناضروری ہے اوراس حوالے سے عمران خان کوکہاکہ مجھے اس کاٹاسک دیاجائے ۔پٹرول بحران پرشیخ رشیدنے کہاکہ نوازشریف نے تمام نااہل حکمرانوں کووزارتیں دے رکھی ہیں جوکہ اس قابل ہی نہیں ،پہلے بھی یہ لوگ پی آئی اے کوبیچ کرکھاگئے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.