میرپورخاص، کسان مزدور اور غریب محنت کش عوام کوزندگی کی سہولیت فراہم کی جائے،عبدالسلام آریان

بدھ 4 فروری 2015 19:23

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) کسان مزدور اور غریب محنت کش عوام کوزندگی کی سہولیت فراہم کی جائے ۔ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کرائی جائے ۔ عبدالسلام آریان چیئرمین نیشنل ریفارم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ غریب محنت کش کسانوں کو بھی حاصل ہونا چاہئے تاکہ وہ اپنی فضل کو زمین سے منڈی تک مناسب کرائے میں لے جائے ۔

(جاری ہے)

اور کرایوں میں کمی پر سختی سے مسافر ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹرزسے عمل درآمد کرایا جائے ۔ تاکہ غریب عوام کو بھی پیٹرولم منصوعات کی کمی سے فائدہ حاصل ہو۔ تاکہ مہنگا ئی میں کمی ہوسکے۔ اجلاس میں محمد اسلم بلوچ ، دین محمد عباسی، محمد الیاس انصاری، شکورمحمد شیخ، عبدالشکور ،دواؤد پوتہ، امام دین سمیجو، ڈاکٹر کیلاش، جیتن بھیل ،محمد آصف ، سعید قریشی اور دیگرنے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :