آئی ایم ایف 55 کروڑ ڈالر امداد دینے پر رضامند، تمام اقتصادی اہداف حاصل کئے: اسحاق ڈار
جمعرات 5 فروری 2015 19:43
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5فروری۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ ( آئی ایم ایف) پاکستان کو 55 کروڑ ڈالر امداد دینے پر رضامند ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں آئی ایم ایف حکام اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ایم ایف سے مذاکرات کامیاب رہے ہیں اور آئی ایم ایف نے پاکستان کو 55 کروڑ ڈالر امداد دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے جو مارچ کے مہینے میں ملنے کی توقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امداد کی مد میں ملنے والی رقم سے 150 ارب روپے نیشنل ایکشن پلان اور دیگر اخراجات پر خرچ ہوں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔(جاری ہے)
مالی خسارہ اور حکومتی قرضوں سمیت تمام اقتصادی اہداف حاصل کر لئے ہیں جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی 15 ارب ڈالر سے زائد ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ٹیکس ٹارگٹ میں کمی ہورہی ہے اور 5 ارب کے اضافی خرچ سے مالیاتی خسارہ 150 فیصد سے زائد تک پہنچ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان میں گیس کی قیمتوں میں فوری اضافے کا مطالبہ بھی کیا تھا تاہم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ابھی قیمتیںبڑھانے کیلئے ماحول سازگار نہیں ہے، حالات بہتر ہوتے ہی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.